یوٹیوبرفرخ آکار نے اپنے دوستوں کو ترکی کےایک غسل میں لانے کی ویڈیو ریلیز کی جس میں وہ اپنے دوستوں کو مزاق میں ایک غسل خانے میں لے کے گئے جہاں مالش بھی کی جاتی تھی مگر وہ وہاں پر موجود مالیشی کی حیران کن صلاحیت سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔
لائف اسٹائل بلاگر فرخ آکار ، جو ترکی سے ہے ، اور اس کے دوستوں نے اپنے لیے ایک مقامی غسل خانے میں بکنگ کروائی ، جسے ہامام کے نام سے جانا جاتا ہے ، جس میں تین کمرے شامل ہیں۔ بھاپ کے لئے ایک گرم کمرہ ، صاف کرنے کے لئے ایک گرم کمرہ اور آرام کرنے کے لئے ایک ٹھنڈا کمرہ شامل ہیں۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق ، گروپ نے روایتی مساج کرنے سے پہلے ، وہاں موجود تالاب میں ڈوبکی لگائی اور بھر بھاپ سونہ میں کچھ وقت گزارا۔

اکیس سالہ لڑکے نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ، "میں اس ہفتے واقعی میں تھکا ہوا تھا اور بس مجھے آرام کی ضرورت تھی اور ترکی کے حمام اس کے لئے واقعی اچھی جگہ ہیں”۔
اس کلپ میں ، جس کو اب سے تقریبا 250 ڈھائی ہزار بار دیکھا گیا ہے ، فرینک اور اس کی دوست کو ٹائلوں سے ڈھانپے ہوئے بستر پر پڑا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مالیشیے ان کے جسم پر موجود جلد کو سکریب کرتے ہیں۔
مالیشیے فرخ کی کمر ، بغلوں کے نیچے اور پیروں پر مردہ سیلز کو ختم کرنے کے لئے سکریبنگ کرتے ہیں ، اس سے پہلے کہ وہ صابن کی جھاگ کو اس کے پیٹ کے اوپر گرائے اور اسے اچھی طرح سے رگڑے لیکن جب اس نے فرخ کی ران پر تھپڑ مارا تو فرخ کی چیخ نکل گئی۔ گردن کے درد کو دور کرنے کے لئے اس کے بعد مالشیےنے اس کا سرایک سمت رکھا ۔

پس منظر میں ، اس کے دوستوں کے چیخنے کی آوازوں کوسنا جاسکتا ہے جن کے ساتھ بھی اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہوتا ہے۔
پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ، اس ویڈیو کو 3،300 سے زیادہ لائیکس اور سیکڑوں تبصرے سامنے آئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو نے ‘ان کا دن بنا دیا’۔
ایک شخص نے کہا: "یہ سراسر ٹارچرمساج ہے۔”
ایک اور شخص نے لکھا: "گھمانہ اور تھپڑ مارنے والا منظر … او میر خدا اس نے میرا دن بنا دیا۔”
"یہ کارواش کی طرح ہے لیکن لوگوں کے لئے …” ایک تیسرے نے کہا۔