پیر, مارچ 27, 2023
Homeاہم خبریںچیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں پہلی کمرشل عدالت کا افتتاح کیا

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور میں پہلی کمرشل عدالت کا افتتاح کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پہلی کمرشل عدالت کا افتتاح چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں سربراہان نے عدالتوں کا معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ سینئر جج محمد عامر بھٹی ، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شاہد کریم ، رجسٹرار ہائی کورٹ مشتاق احمد اوجلا ، سیشن جج لاہور سجاد حسین سندھ ، سینئر سول جج اظہر حسین رامے ، سیشن جج جاوید الحسن چشتی محمد سعید اللہ اور علی جلال، پروگرام ڈائریکٹر، پی آئی یو، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،پنجاب بھی موجود تھے۔

مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور گلدستے پیش کیے گئے۔ کمرشل عدالتیں پورے پنجاب میں قائم کی گئیں ، تجارتی عدالتوں کے لئے 42 ججوں کی بھرتی کی گئی ہے جن کی تربیت 7 جون سے 10 جون تک جاری رہے گی۔ جوڈیشل اکیڈمی میں کمرشل عدالتوں کے45 ایڈیشنل سیشن جج 4 روزہ تربیتی کورس کریں گے۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تجارتی عدالتوں کے ججوں کے لئے تربیتی کورسز کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ تجارتی قوانین کے بارے میں آگاہی دی جائے گی

- Advertisement -

Leave a Reply

- Advertisment -

آج کی خبریں

%d bloggers like this: